سرفراز نے پاکستان کو سرفراز کردیا،پہلے ایشیا کپ جیتا اور اب پھر ایشیاانڈر19کپ جتوایا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان انڈر19ٹیم کے مینٹور اور کوچ سابق کپتان سرفراز احمدنے پاکستان کو سرفراز کردیا۔پاکستان نے پہلی بار ایشین انڈر19کپ 2016میں سرفراز احمد کی کپتانی میں جیتا تھا اور آج پاکستان نے انڈر19کا ایشیا کپ بھی سرفراز احمد کی کوچنگ میں جیتا ہے ۔پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ہی کپتانی میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی بھی جیتی تھی ۔



