پاکستانی کرکٹ ہمیشہ سرفرازکے احسانات کی مقروض رہے گی،محسن نقوی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات،محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ کے لئے سرفراز احمد کی گراں قدر خدمات کو سراہا،چئیرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ آپ نے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ،آپ نے پاکستان کرکٹ کو کامیابیوں سے سرفراز کیا ہے،پاکستان کرکٹ ہمیشہ آپ کے احسانات کی مقروض رہے گی،پاکستان کرکٹ آپ کے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ جاری رکھے گی۔

مزید خبریں

Back to top button