اب تک پرانے میزائل داغے، ہمارے تباہ کن ہتھیار اب دنیا دیکھے گی: ایرانی پاسداران انقلاب

تہران (جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر سردار جباری نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نئے تباہ کن ہتھیار دنیا کے سامنے لانے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر سردار جباری کو اپنے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

سردار جباری ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ اب تک تو ہم نے اپنے جدید اور طاقتور میزائل استعمال ہی نہیں کیے، ہم برسوں تک لڑنے کی جدید ترین صلاحیت رکھتے ہیں، ہم نے ابھی میزائلوں کا پرانا اسٹاک استعمال کیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اب وہ طاقتور اور تباہ کن ہتھیار اور جدید ترین میزائل نکالیں گے جو اب تک دنیا سے چھپا کر رکھے گئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button