بروقت کتب کی اشاعت سے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا،وزیر تعلیم سندھ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی جانب سے درسی کتب کی تقسیم کے حوالے سے افتتاحی تقریب۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے تقریب میں بحیثیت خصوصی شرکت کی۔تقریب گورنمینٹ گرلس لوور سیکنڈری اسکول، نیلم کالونی، کلفٹن، کراچی میں منعقد کی گئی۔ سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے تعلیمی سال 27-2026 کے لیے درسی کتب کی اشاعت کا کام مکمل کر لیا ہے۔
کتب کو “شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹیکسٹ بک سیریز” کے عنوان سے منسوب کیا گیا ہے۔تعلیمی سال 27-2026 کے لیے 50 لاکھ درسی کتب کے سیٹس تیار کیے گئے ہیں۔درسی کتب کی اشاعت کا عمل وقت پر مکمل کرنے پر صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیر تعلیم سندھ سردارعلی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت پر کتب کی اشاعت کا کام مکمل کر کے سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے سنجدہ ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔مفت تعلیم کی آئینی ذمہ داری کے وعدے یا یہ تسلسل ہے کہ بچوں کو کتب بھی مفت فراہم ہونے چاہیئں۔نئے تعلیمی سال کے لیے ارلی چائلڈ ایجوکیشن کلاس سے لے کر دسویں جماعت تک نصابی کتب کی اشاعت کی گئی ہے۔دسویں جماعت تک کتب کے 195 ٹائٹلز چھاپے گئے ہیں۔نصابی کتب سندھ، اردو اور انگریزی زبان میں شائع کی گئی ہیں۔ آج سے کتب کو اسکولز تک پہنچانے کا کام عملی طور شروع کردیا گیا ہے۔ یکم اپریل 2026 سے پہلے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال سے پہلے کتب کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا جاۓ گا۔
*سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی جانب سے درسی کتب کی تقسیم کے حوالے سے افتتاحی تقریب*
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے تقریب میں بحیثیت خصوصی شرکت کی۔
تقریب گورنمینٹ گرلس لوور سیکنڈری اسکول، نیلم کالونی، کلفٹن، کراچی میں منعقد کی گئی۔
سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے تعلیمی سال 27-2026 کے… pic.twitter.com/wkpg2S7VG7
— Minister Education & Literacy Government of Sindh (@MinisterEduGos) February 19, 2026



