بھارتی اداکاہ سارہ خان نے اپنے سے 4 سال چھوٹے لڑکے سے دوسری شادی کرلی

ممبئی(jano.pk)پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ نے اپنی عمر سے چار سال چھوٹے لڑکے سے دوسری شادی کرلی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے میرج سرٹیفکیٹ پر دستخط کرتے ہوئے اور شوہر کے ساتھ چند تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی۔

سارہ خان نے بوائے فرینڈ اور پروڈیوسر و اداکار کرش پاٹھک کے ساتھ دوسری شادی کی ہے۔اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’دو عقائد، ایک اسکرپٹ، لامحدود محبت، دستخطوں پر مہر ثبت ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’قبول ہے سے سات پھیرے تک‘ ہماری محبت ایک کہانی ایک ایسے اتحاد کو بیان کرتی ہے جہاں عقائد آپس میں تقسیم نہیں ہوتے بلکہ ملتے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان کی پہلی شادی رئیلٹی شو بگ باس میں ساتھی اداکار علی مرچنٹ سے 2010 میں ہوئی تھی تاہم کچھ ہی عرصے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی جس کے 15 سال بعد 36 سالہ اداکارہ نے اپنی عمر سے چار سال چھوٹے کرش پاٹھک سے شادی کی ہے۔

سارہ خان نے 2016 کے پاکستانی ڈرامے ’بے خودی‘ اور 2017 کے ڈرامے ’لیکن‘ میں کام کیا۔ وہ 2016 کے  ڈرامے ’یہ کیسی محبت ہے‘ میں بھی نظر آئیں اور ایک ٹیلی فلم ’تجھ سے ہی رابطہ‘ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔

مزید خبریں

Back to top button