جان دے کر وائٹ ہاؤس کو بچانے والی سارہ بیکا سٹرم کون ہیں؟

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)واشنگٹن ڈی سی کے قریب وائٹ ہاؤس کے پاس فائرنگ کے ایک المناک واقعے میں 20 سالہ نیشنل گارڈ اہلکار سارہ بیکاسٹرم جان کی بازی ہار گئیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سارہ ویسٹ ورجینیا کے شہر سمر ویل (Summersville) سے تعلق رکھتی تھیں اور ایک قابل احترام، ذمہ دار اور شاندار شخصیت کی مالک تھیں۔
سارہ نے جون 2023 میں ویسٹ ورجینیا آرمی نیشنل گارڈ میں شمولیت اختیار کی اور ملٹری پولیس کمپنی 863 کے ساتھ تعینات ہوئیں۔ وہ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کی ڈیوٹی پر موجود تھیں اور تھینک گیونگ تعطیلات کے دوران رضاکارانہ خدمات انجام دے رہی تھیں۔
اہلکارہ کی زندگی کا مقصد نہ صرف فوجی خدمات انجام دینا تھا بلکہ وہ مستقبل میں FBI میں شمولیت اختیار کرنے کا عزم رکھتی تھیں۔ اہلخانہ اور دوستوں کے مطابق، سارہ بیکاسٹرم حساس، محبت کرنے والی اور خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان تھیں، جو اپنے خاندان، دوستوں اور نیچر سے بے حد محبت کرتی تھیں۔



