ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کردیں

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا کی سالگرہ منانے کی تصاویر شیئر کیں جس میں اذہان کو اس اہم دن کو دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر میں انہیں اپنی دوستوں کے ساتھ بھی سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سابق ٹینس اسٹار نے پوسٹ کی لوکیشن میں ابوظبی لکھا ہے اور بتایا کہ اذہان اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ سالگرہ منارہے ہیں۔ثانیہ مرزا کے بیٹے کی سالگرہ کی یہ خوبصورت تقریب پرتعیش ریزورٹ میں منعقد کی گئی، جہاں ثانیہ اور ان کے اہلِ خانہ نے وقت گزارنے کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں سے بھی خوب لطف اٹھایا۔اس سے قبل شعیب ملک نے بھی بیٹے کے ساتھ سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔
سابق کرکٹر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے پسندیدہ دن کو سب سے عزیز کے ساتھ مناتے ہوئے۔ شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ سالگرہ مبارک، اذہان! تمہاری زندگی خوشیوں سے بھرپور اور طویل ہو۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بیٹے کے ہمراہ گالف بھی کھیلا اور ان لمحات کی تصاویر بھی بنائیں، اس موقع پر دونوں باپ بیٹے کافی خوش نظر آرہے تھے۔



