سنگیتا بیگم کو دھمکیاں،اداکارہ صائمہ’’یرغمال‘‘،غنڈوں نے ڈرامہ’’بلھے‘‘شاہ کی ریکارڈنگ رکوادی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ہدایتکارہ و اداکارہ سنگیتا کے ڈرامے بلھے شاہ کے سیٹ پر’’غنڈوں‘‘نے حملہ کردیا،اداکارہ صائمہ کو یرغمال بنالیا اور ڈرامے کی شوٹنگ رکوادی گئی۔

سنگیتا بیگم،ہدایت کار سید نور،مصنف پرویز کلیم،اداکار کامران مجاہد نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاڈرامہ بلھے شاہ بنا رہی ہو جس میں احمد جہانگیر نامی شخص رکاوٹ ڈال رہا اس کے پاس نہ کوئی کاپی رائٹ ہے نہ ہی کوئی ثبوت ہے،سیٹ پر اداکارہ صائمہ کو حراساں کیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ جو ظلم ہو رہا اس پر قانونی کاروائی کی جائے۔صائمہ ایک بہادر خاتون ہے اس نے جو جھیلا وہ بھول نہیں سکتے ہمیشہ مشکل وقت دیکھا ہے کئی دفعہ شوٹنگ کے دوران مشکلات کا سامنا کیا اب وکیل تنگ کر رہے ہیں،احمد جہانگیر کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کر دی گئی۔

 

 

 

مزید خبریں

Back to top button