25 سالوں سے باہر ڈنر نہیں کیا،نئی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ آئندہ سال ریلیز ہوگی:سلمان خان کا انکشاف

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ 25 سالوں سے باہر ڈنر نہیں کیا۔

جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ 25 سال سے زیادہ عرصے سے کسی ڈنر پر باہر نہیں گئے، بس گھر سے شوٹنگ، ایئرپورٹ یا ہوٹل ہوتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ابھی یہاں تقریب میں ہوں پھر واپس شوٹنگ پر جاؤں گا بس یہی میری زندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ہمیشہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ارد گرد رہا ہوں اور اب صرف چند ہی دیرینہ دوست باقی رہ گئے ہیں۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں یا تو آپ گھومنا پھرنا چاہتے ہوں یا پھر لوگوں کی طرف سے ملنے والا پیار اور عزت  اور  جس کیلئے میں اتنی محنت کرتا ہوں‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی کبھار وہ خود میں سستی محسوس کرتے ہیں، مگر پھر خود کو یہی کہہ کر حوصلہ دیتے ہیں کہ آگے اچھا وقت آنے والا ہے۔

ریڈ سی فیسٹیول میں یہ سلمان کا دوسرا سال ہے۔ اس موقع پر وہ ہالی ووڈ اسٹارز جونی ڈیپ، ادریس البا اور ایڈگر رامیرز سے بھی ملے۔

کام کے محاذ پر سلمان خان نئی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ میں دکھائی دیں گے جو آئندہ سال ریلیز ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button