ابھی کپتانی چھوڑنے سے متعلق فیصلہ جذباتی ہوگا، واپس جائیں گے تو پھر دیکھیں گے: سلمان علی آغا

کولمبو(جانوڈاٹ پی کے)قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کپتانی چھوڑنے سے متعلق فیصلہ جذباتی ہو گا ، واپس جائیں گے تو پھر دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان علی آغا کا کہناتھا کہ سری لنکاکیخلاف سیریز میں نمبر تین پر اچھا کھیلا تھا، میں ورلڈ کپ میں اچھا نہیں کھیلا ،ابھی کپتانی چھوڑنے سے متعلق فیصلہ جذباتی ہوگا،واپس جائیں گے پھر دیکھیں گے، جب ٹیم بنتی ہے تو سب کے فیصلے سے بنتی ہے۔

سلمان آغا کا کہناتھا کہ بابر کا اس ورلڈ کپ میں مختلف رول تھا، پہلے بیٹنگ کرتے یا بعد میں،فخر جیسے کھلاڑی کی ضرورت پڑنی تھی،فخر زمان کی فارم پہلے اچھی نہیں تھی، خواجہ نافع اچھی پروڈکٹ ہے، پاکستان ٹیم کا مستقبل ہوسکتے ہیں،حسن نواز اور باقی بھی پلان کا حصہ ہیں وہ لوگ بھی آپکو نظر آئیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button