بابراعظم جب جلد آؤٹ ہوجائے تو بہتر ہے کچھ دیر کیلئے ان سے دور ہی رہا جائے: سلمان علی آغا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ٹی ٹوئنٹی  ٹیم کے کپتان سلمان علی آغاکا کہنا ہے کہ لیگ کی پرفارمنس پر قومی ٹیم بنانے کا نہیں سوچتا ، لیگ انٹرٹیٹمنٹ کرکٹ ہے ، پیسا بن جاتا ہے ، فارم بحال کرسکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاری بھرپور انداز میں جاری ہے کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں۔

کپتان نے کہا کہ لیگ کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے ، وہ لیگ کی بنیاد پر قومی ٹیم بنانے کی بالکل نہیں سوچتے ، لیگ کرکٹ انٹرٹیمنٹ ہے ، پیسہ بنانے کیلئے ہوتی ہے اس سے فارم بحال کی جاسکتی ہے ۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر اعظم جب جلد آؤٹ ہوجائے تو بہتر ہے کچھ دیر کیلئے ان سے دور رہا جائے ، اس وقت کوئی بات کرنا مناسب نہیں ہوتی۔

کپتان نے کہا کہ عثمان خان اچھے وکٹ کیپر ہیں خواجہ نافع اور صاحبزادہ فرحان بھی آپشن ہیں،  ضرورت پڑنے پر انہیں کیپنگ کروا سکتے ہیں ، ڈیتھ اوور میچز میں بڑا فرق ڈالتے ہیں جس پر سب سے زیادہ کام کیا جارہا ہے ۔

سلمان علی آغا نے  کہا کہ جب کوئی پاکستان سے کھیلتا ہے تو وہ اپنا نمبر چوس نہیں کرسکتا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی معصوم نہیں ، کرکٹر معصوم ہو نہیں سکتا ، ابرار احمد سب سے زیادہ شرارتی ہے۔

سلمان علی آغا نے مزید انکشاف کیا کہ صائم ایوب جتنی دیر سوتا ہے ، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

مزید خبریں

Back to top button