بابر اعظم ورلڈکپ کلاس کھلاڑی ہیں ورلڈکپ جتوا سکتے ہیں، سلمان علی آغا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا کا کہنا تھا فیصل آبادمیں مختلف فارمیٹس کھیلیں گے، ٹیم نےاس سیریز میں اچھا کھیل پیش کیا۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ آخری دونوں میچز میں باؤلنگ اوربیٹنگ دونوں میں اچھاکھیل پیش کیا،ہمیں اپنا کمبینیشن پتا ہے اس کے مطابق کھیلتے ہیں۔

بابر اعظم کی ہر کسی کو خوشی ہے کہ وہ فارم میں آئے،بابر اعظم اپنی تیاری بہت اچھے سے کرتے ہیں،بابر اعظم ورلڈکپ کلاس کھلاڑی ہیں ورلڈکپ جتوا سکتے ہیں۔

سری لنکا میں ورلڈکپ کھیلنا ہے اس کے مطابق تیاری کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button