قرضوں پر انحصار معاشی بحران کو مزید گہرا کر رہا ہے، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ قرضوں پر مسلسل انحصار ملکی معیشت میں خرابیوں کو مزید بڑھا رہا ہے۔

ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیادی اصلاحات کے بغیر معاشی مسائل کا حل ممکن نہیں اور صرف قلیل المدتی اقدامات سے معیشت کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ موجودہ مالیاتی نظام میں ساختی تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں، جبکہ قرضوں کے ذریعے معاشی معاملات چلانے کی پالیسی پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں قومی قرضوں میں تقریباً 40 کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور مجموعی قرضہ دگنا ہو کر تشویشناک سطح تک پہنچ چکا ہے۔

ان کے مطابق وفاقی حکومت کے اخراجات کا بڑا حصہ قرضوں کے سود کی ادائیگی پر صرف ہو رہا ہے، جس کے باعث ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل محدود ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے قرضوں پر انحصار کم کرنا اور جامع اصلاحات پر فوری عمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button