بلوچستان میں سیلز ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، تین کاروباری مراکز سیل

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر صوبے میں سیلز ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) نے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر کوئٹہ میں تین معروف کاروباری مراکز کو سیل کر دیا۔

حکام کے مطابق پرنس روڈ پر واقع گرین ہوٹل، طوغی روڈ پر گلشن کڑاہی اور میلینیم مال میں قائم مون ریسٹورنٹ کو سیلز ٹیکس واجبات کی عدم ادائیگی اور ضابطوں کی خلاف ورزی پر سربمہر کیا گیا۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں ٹیکس قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد محصولات میں اضافہ، ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور کاروباری سرگرمیوں میں شفافیت لانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں دیگر نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button