پیچیدہ ٹیرف سسٹم سے معیشت کو اربوں روپے سالانہ کا خسارہ ہونے کا انکشاف
کسٹمز ڈیوٹی کے سلیب5سےکم کرکے4تک محدود کرنے کی سفارش

لاہور(کامرس ڈیسک)پیچیدہ ٹیرف سسٹم سے معیشت کو اربوں روپے سالانہ کا خسارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے برآمدات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔اصلاحات میں تاخیر سےسرمایہ کاری اور برآمدات متاثر ہونےکا خدشہ ہے،کسٹمز ڈیوٹی کے سلیب5سےکم کرکے4تک محدود کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سینئر ریسرچ اکانومسٹ کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی شرح 4، 5، 10 اور15 فیصد تک محدود رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیز بھی بتدریج ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے،اس کے علاوہ آٹو سیکٹر میں ڈیوٹیز کم کرنے،استعمال شدہ گاڑیوں کی محدود درآمد کی تجویز ہے۔



