صائم ایوب کا2025میں6مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کابدترین ریکارڈ

بلے باز ایشیا کپ میں4بارصفر پر پویلین لوٹے

پاکستانی بلے باز صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔بائیں ہاتھ کے بلے باز صائم ایوب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ 
صائم ایوب ایشیا کپ میں 4 بارصفر پر پویلین لوٹے
صائم  متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ میں  چوتھی اور رواں سال میں چھٹی بار صفر پر پویلین لوٹے ہیں۔مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں  ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ صفرپر آؤٹ ہونے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔صائم ایوب 2025 میں سب سے زیادہ 6 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
2024  میں زمبابوے  کے کھلاڑی رچرڈ نگاروا6 مرتبہ بغیر رن بنائے آئوٹ ہوئےتھے
اس سے قبل زمبابوے رچرڈ نگاروا 2024 میں ٹی ٹوئنٹی میں 6 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔
Image

مزید خبریں

Back to top button