انگلش ٹیم کو آسڑیلیا میں خطرہ،بھارت کی17وکٹوں نے’’سائمن‘‘کو سٹاربنادیا

سڈنی(جانو ڈاٹ پی کے)ایشیز سیریز کیلئے آسڑیلیا میں موجود انگلش ٹیم کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں،سڈنی بیچ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ایشزسیریز کیلئے انگلش ٹیم آسٹریلیا میں موجود سکیورٹی سخت کردی گئی۔ تیسرے ٹیسٹ کیلئے ایڈیلیڈ میں گراؤنڈ کے باہراضافی سکیورٹی کو تعینات کیا جائے گا۔جو شائقین کی حفاظت بھی کرے گی۔تیسرا ٹیسٹ سترہ دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
دوسری طرف آئی سی سی نے مینز پلیئر آف دی منتھ نومبر 2025 کا اعلان کردیا۔ساؤتھ افریقہ کےاسپنر سائمن ہارمر نے نومبر کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا۔سائمن ہارمر نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ جیتا،بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں سائمن ہارمر نے17وکٹیں حاصل کیں۔سائمن ہارمر نے کہا یہ اعزاز ٹیم، کوچز اور فیملی کے نام کرتا ہوں۔پاکستان کے آل راؤنڈ محمد نواز اور بنگلہ دیش کے تاج الاسلام بھی ایوارڈ کیلئے نامزد تھے۔



