اوکاڑہ میں کمشنر ساہیوال کا مختلف مقامات کا دورہ، عوامی سہولیات کا جائزہ

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کا عوامی سہولت کے پیش نظر مختلف مقامات کا دورہ، انہوں نے غلہ منڈی و سبزی منڈی، 2 فور ایل ڈسپوزل اسٹیشن، اکبر روڈ اور 51 ٹو ایل میں نئی غلہ منڈی کی سائیٹ کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید سمیت ضلعی انتظامیہ و دیگر محکموں کے افسران اور صدر غلہ منڈی حبیب الحق چوہدری بھی موجود تھے، کمشنر ساہیوال نے غلہ منڈی میں صفائی ستھرائی اور اجناس کی بولی کے عمل کا اور 2 فور ایل ڈسپوزل اسٹیشن کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا، ایم ڈی واسا عبدالوحید نے نئے سولر پلانٹ کی تنصیب ڈسپوزل اسٹیشن کی ورکنگ بارے بریفنگ دی، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے غلہ منڈی کی مجوزہ سائیٹ کا بھی جائزہ لیا اور غلہ منڈی کی جلد از جلد تعمیر کے لیے ہدایات جاری کیں، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ غلہ منڈی اور سبزی و فروٹ منڈی میں تجاوزات کے خاتمے سے عوامی آسانی کی راہ ہموار ہوئی ہے، نئی غلہ منڈی کی تعمیر سے عوام اور شعبہ زراعت سے منسلک افراد کو سہولیات میسر ہونگی، جدید سہولیات سے آراستہ نئی غلہ منڈی کی تعمیر کے لیے استوار بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ غلہ منڈی کی نئی جگہ شفٹنگ سے شہر میں تجاوزات اور ٹریفک کے مسائل کا خاتمہ ہوگا، نئی غلہ منڈی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، انہوں نے ڈسپوزل اسٹیشنز کو جدید سہولیات پر استوار کرنے سے نکاسی آب کے لیے نمایاں بہتری آئے گی، ڈسپوزل سٹیشن کی سولرائزیشن سے حکومت کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی



