میں نے کبھی نہیں کہا میرا چہرہ شاہ رخ خان سے ملتا ہے، ساحر لودھی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی اداکار و میزبان ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میرا چہرہ شاہ رخ خان سے مشابہت رکھتا ہے۔

اداکار ساحر لودھی نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرا چہرہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے نہیں ملتا اور نہ ہی میں ان جیسا بننے کی کوشش کرتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ میری اہلیہ اور میں مختلف سوچ رکھتے ہیں، وہ میڈیا یا سوشل میڈیا پر نہیں آنا چاہتیں اور میں انہیں ایسا کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔

ساحر لودھی نے کہا کہ اہلیہ پرائیویسی کو ترجیح دیتی ہیں اور میں ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔

میزبان نے مذاق میں پوچھا کہ کیا انہوں نے شاہ رخ کی طرح نظر آنے کے لیے سرجری کا تجربہ کیا ہے؟ جواب میں اداکار نے مسکراتے ہوئے کاسمیٹک سرجری کی تردید کی اور کہا کہ میری کوئی سرجری نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی شناخت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر لوگ مماثلت دیکھتے ہیں تو یہ ان کا خیال ہے، میں شاہ رخ خان نہیں ہوں اور کبھی نہیں ہوں گا، میں ساحر لودھی ہوں اور مجھے اپنی شناخت پر فخر ہے۔

ساحر لودھی نے کہا کہ جوان اداکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سے دو بار ملا ہوں وہ بہت ہی مہربان انسان ہیں اور ان میں کوئی تکبر نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button