اداکارہ صحیفہ نے تعصب کی ہر حدپارکردی
پنجابیوں پر اعتماد نہیں،پٹھان رکھنا چاہتی ہوں،اداکارہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)نامور پاکستانی اکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان دینے پر مشکل میں پھنس گئیں
صحیفہ جبار خٹک ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں جو اب کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا اور مختلف سماجی معاملات پر اپنے جرات مندانہ مؤقف اور مضبوط ارادے کی وجہ سے توجہ حاصل کی۔
بعد ازاں انہوں نے اداکاری کی جانب رخ کیا اور کئی ڈراموں میں کام کیا، تاہم اداکاری کے ساتھ اب انہوں نے اپنا کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا اور وہ لاہور میں اپنا فوڈ بزنس شروع کر چکی ہیں۔
حال ہی میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اسٹاف میں محنتی پٹھان افراد کو رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں پنجابی یا اردو بولنے والے لوگوں پر اعتماد نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر بڑی فالوونگ رکھنے کے باوجود اس طرح کی بات شیئر کرنا غیر ذمہ دارانہ سمجھا گیا اور ان کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



