کرکٹ احمد شہزاد کو دیکھ کر شروع کی وہ میرے آئیڈل ہیں، صاحبزادہ فرحان

کولمبو(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کےخلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے اپنے کرکٹ آئیڈل کا  نام بتا دیا۔

بدھ کو کولمبو میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےاہم میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔

صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کے 200 رنز کےہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔شاندار سنچری اسکور کرنےپر صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

میچ کے بعد سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ شروع میں وکٹ تھوڑا مشکل تھا، صائم اور میں ایسے بیٹر ہیں کہ گیند تیز آئے، پر پچ کی وجہ سے یہاں گیند پھنس کر آرہا تھا۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ میں نے صائم ، سلمان آغا کو یہی کہا تھا کہ  تھوڑا وقت لیں گے، پارٹنرشپ لگائیں تو اسکور اچھا ہوسکتا ہےاور ہم نے یہی کیا۔

وسیم اکرم نے صاحبزادہ فرحان سے ان کے کرکٹ آئیڈل کا پوچھا تو پاکستانی اوپنر نے جواب دیا کہ میں نے کرکٹ احمد شہزاد کو دیکھ کر شروع کی وہ میرے کرکٹ آئیڈل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے کہاکہ احمد شہزاد میرے فیورٹ کرکٹر ہیں، میں نے جب کرکٹ شروع کی تو ان کے ساتھ ڈومیسٹک میں کھیلا۔

ان کا کہنا تھا کہ سچ بات یہی ہے کہ احمد شہزاد میرے آئیڈل ہیں، ان کو فالو کرتا ہوں، کبھی بیٹنگ میں کوئی مسئلہ ہو تو ان سے رہنمائی لیتا ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button