سکھر: سیفما کے زیر اہتمام عمرہ زائرین کے اعزاز میں استقبالیہ و ظہرانہ کی پروقار تقریب

سکھر (جانوڈاٹ پی کے) ساؤتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن "سیفما” سکھر چیپٹر کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب میں عمرہ زائرین کے اعزاز میں استقبالیہ و ظہرانہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد سمیت پی ایف یو جے کے ایف ای سی رکن نصراللہ وسیر نے خصوصی شرکت کی، تقریب کی نظامت کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری سیفما فیصل آرائیں نے سینئر صحافی حسیب شیخ کو کلام پاک کی تلاوت کے لیے مدعو کیا انہوں نے تلاوت کلام پاک پیش کیا اور خیرپور سے تعلق رکھنے والے صحافی نوید کھوڑو اور سکھر پریس کلب کے رکن صہیب احمد کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعاء کروائی جس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا، استقبالیہ تقریب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس آنے والے صحافیوں سیکریٹری فنانس پی ایف یو جے لالہ اسد پٹھان سمیت سکھر پریس کلب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں خالد بانبھن، جاوید جتوئی، انس گھانگرو، سحرش کھوکھر، احقر رضوی، شفیع ابڑو، اسحاق کھوسو، سلیم سہتو اور آصف اعوان کو "سیفما” سکھر چیپٹر کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی گئی، اس موقع پر "سیفما” سکھر چیپٹر کے صدر عبدالحمید کمبوہ نے لالہ اسد پٹھان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ جنرل سیکریٹری فیصل آرائیں، نائب صدر مشتاق منگریو، فنانس سیکریٹری مسعود زیدی، جوائنٹ سیکریٹری عقیل قریشی، پریس سیکریٹری اورنگزیب ماکو اور آفس سیکریٹری نسیم میمن نے عمرہ زائرین کو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، صدر "سیفما” چیپٹر سکھر عبدالحمید کمبوہ نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کی سعادت ایک عظیم روحانی نعمت ہے اللہ تعالیٰ تمام زائرین کی بیت اللہ شریف اور روزہ رسول ﷺ پر حاضری اور عمرہ قبول فرمائے انکا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات صحافی برادری میں بھائی چارے اور تنظیمی مضبوطی کو فروغ دیتی ہیں، تنظیمی اسٹرکچر کی مضبوطی کے لئے چیئر کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے چند سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا میں امید کرتا ہوں کہ انکی پیش کردہ سفارشات جلد منظور کرلیں جائیں گی، بعدازاں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فنانس لالہ اسد پٹھان نے عمرہ زائرین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ "سیفما” چیپٹر سکھر کی جانب سے منعقدہ یہ تقریب صحافی برادری کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ کی عکاس ہے۔ انہوں نے سیفما کی تنظیمی اور فلاحی کاوشوں کو سراہتے ہوئے صدر اور جنرل سیکریٹری کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ایسی سرگرمیاں نہایت اہم ہیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل سندر خان چاچڑ نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی اور عمرہ زائرین کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔



