بدین:سفینہ گُٹکا کے200پیکٹ برآمد

بدین(جانو ڈاٹ کام.پی کے)سی آئی اے پولیس بدین نے کرکہ سفینا سپلائرز2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کرولا کار سے22000سفینا ساشے برآمدکرلئے گئے۔
سی آئی اے انچارج بدین سب انسپکٹر گل حسن لغاری کی سربراہی میں سی آئی اے اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان اکبر اڈھیجو اور ایاز علی بھرگڑی کو گرفتار کرلیا ملزمان کی ٹويوٹا کرولا کار نمبر BCE-826 تحویل میں لیکر تلاشی لی کار سے سفینہ گُٹکا کے 200 پیکٹ برآمد کیے گئے، جن میں 22000 سفینا ساشے شامل ہیں دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بدین میں مقدمہ نمبر 587/2025 دفعہ 8 سندھ پروہیبیشن آف پریپریشن مینوفیکچرنگ سیل، ڈسٹری بیوشن اینڈ یوز آف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ (SPPMS) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے دونوں ملزمان کے خلاف پہلے بھی گیارہ مقدمات درج ہیں



