لاہور:بھاٹی گیٹ حادثے میں نامزد تینوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے

لاہور: بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کے واقعہ کے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
حکام کے مطابق پولیس نے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں پروجیکٹ مینجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال، سائیٹ انچارج احمدنواز شامل ہیں۔
متوفیہ کے والد ساجد حسین کے بیان پر مقدمہ حادثاتی موت کی دفعہ 322 کےتحت درج کیاگیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے مین ہول کھلا چھوڑ کر غفلت اور لا پرواہی کی۔
واضح رہے کہ لاہور کے بھاٹی چوک پر 15 فٹ گہری سیوریج لائن میں ماں اور 10 ماہ کی بیٹی گر کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔



