اب ہر شہری کا فون سیف سٹی کیمروں کےساتھ منسلک ہو سکے گا،پنجاب حکومت نے نیا فیچرمتعارف کرادیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اب ہر شہری کا فون سیف سٹی کیمروں کےساتھ منسلک ہو سکے گا،پنجاب حکومت نے نیا فیچرمتعارف کرادیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی حفاظت کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔اس اہم انقلابی منصوبے کا مقصد سنگین واقعات کے ویڈیو شواہد فوری طور پر سیف سٹی سے شیئر کرنا ہے، تاکہ ریسپانس ٹائم کم ہو اور مدد جلد پہنچ سکے۔ اس سلسلے میں سیف سٹی کی پبلک سیفٹی ایپ میں جدید ’’کنیکٹ ٹو پی ایس سی اے‘‘ فیچر شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری اپنے موبائل کیمرے کو براہِ راست سیف سٹی کنٹرول روم سے منسلک کر سکیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button