سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے،کاشف سعید شیخ

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے جہاں 26 اقسام کے معدنیات، 70 فیصد گیس اور 57 فیصد پیٹرول کے ذخائر موجود ہیں مگر اس کے باوجود عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں.

لاڑکانہ میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں کوئلے سے 20 لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے لیکن صوبے کی 44 فیصد آبادی گیس سے محروم ہے، ان کا کہنا تھا کہ یونیسیف کے مطابق سندھ میں 7 لاکھ بچے بھوکے سوتے ہیں جبکہ 46 فیصد یعنی 78 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں.کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے اور ڈکیتی مزاحمت پر سینکڑوں افراد قتل ہو چکے ہیں،انہوں نے اعلان کیا کہ 26 اپریل کو "بنو قابل” پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی مہم شروع کی جائے گی۔

 

مزید خبریں

Back to top button