امریکا کی روس یوکرین امن کوششیں تیز، اہم مذاکرات کے بعد روس کا 37 ملزمان امریکا کے حوالے کرنے کا اعلان

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور ممکنہ امن معاہدے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔

روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے امریکی نمائندۂ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے روسی صدر پیوٹن کے ایلچی کیرل دمتریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے سے متعلق تفصیلی مذاکرات کیے گئے۔

ملاقات کے بعد روسی صدر کے ایلچی کیرل دمتریف نے بات چیت کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری یوکرین کے معاملے پر روس کے مؤقف کو سمجھ رہی ہے، جبکہ مذاکرات کے دوران ممکنہ امن معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس اہم ملاقات کے بعد روس نے 37 مبینہ مجرموں کو امریکا کے حوالے کر دیا ہے۔ روس کی جانب سے یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور اعتماد سازی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button