روس یورپ کیساتھ جنگ نہیں چاہتا، یوکرین کے حملوں پر سمندری راستے بند کیے جا سکتے ہیں:صدر پیوٹن

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روسی صدر پیوٹن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس یورپ کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا ، اگر یوکرین روسی جہازوں پر حملے جاری رکھے گاتوہم اس کا سمندری راستہ بند کر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین اقتصادی یا جنگی معاملات کی فکر نہیں کر رہا،بس پیسوں کے لیے بھیک مانگ رہا ہے، روس یوکرین میں محتاط کارروائیاں کر رہا ہے؛ یہ کوئی عام جنگ نہیں، روس یوکرینی بندرگاہوں اور وہاں داخل ہونے والے جہازوں پر حملے تیز کرے گا، روس یورپی ممالک کو مذاکرات میں واپس آنے کی اجازت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال ہے، کچھ ممالک اپنی طاقت کا استعمال کر کے دوسروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں، مغربی ممالک ناکام ہو رہے ہیں اور وہ ہمیشہ ناکام رہیں گے، قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے خودمختار اقتصادی پالیسی پر جاری رکھیں گے، تین سال کے دوران چین کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ ہوا، روس میں مہنگائی کم ہو رہی ہے،دسمبر کے آخر میں شرح 6 فیصد پر آئے گی۔



