آبنائے ہرمز بند ہونے سے روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہونے لگی

لندن(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورت حال اور آبنائےہرمز بند ہونے کی وجہ سے روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہورہی ہے۔
برطانوی جریدے کے مطابق ایران جنگ کے بعد روسی تیل کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور بھارت اور چین بڑی خریدار منڈیاں بن گئی ہیں۔
برطانوی جریدے نے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورت حال اور آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہورہی ہے۔
برطانوی جرید کے مطابق تیل برآمدات پر ٹیکس سے روس کو اب تک 1.3 سے 1.9 ارب ڈالر غیر متوقع فائدہ ہو رہا ہے، قیمتیں برقرار رہیں تو مارچ میں روس کو 3.3 سے 4.9 ارب ڈالر اضافی آمدن ہوسکتی ہے۔
برطانوی جریدے کا کہنا ہےکہ بھارت کی روسی تیل درآمدات 1.5 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں اور ان میں ایک ماہ میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



