روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔
ماریہ زخارووا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔
ترجمان روسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔



