کیوبا کیخلاف دھمکی آمیز زبان ناقابل قبول ہے، روس

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روس نے کہا ہے کہ کیوبا کے خلاف بلیک میل اور دھمکیوں پر مبنی استعمال ہونے والی زبان ناقابل قبول ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا کہ ہم لاطینی امریکا اور کیریبیئن کی صورت حال کو گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دوست ملک کیوبا سمیت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جارحانہ بیانات کی شدت اور حالات پر تشویش ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ بلیک میل اور دھمکیوں کی زبان ناقابل قبول ہے اور خاص طور پر جزیرے کی آزادی، اس کے عوام اور حکومت کے حوالے سے جو دہائیوں سے غیرقانونی اور غیرآئینی خطرناک پابندیوں کا شکار ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھا کہ ہمارے معاہدہ کریں اس سے پہلے کہ تاخیر ہوجائے۔
ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ کیوبا کو مزید تیل یا پیسہ نہیں جائے گا اور میں سختی کے ساتھ معاہدے کی تجویز دے رہا ہوں، اس سے پہلے کی دیر ہوجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیوبا کئی برسوں سے بڑے پیمانے پر وینزویلا سے آنے والے تیل اور پیسوں پر جی رہا ہے۔



