روس کا پاکستان اورافغانستان کے درمیان جھڑپوں پر اظہار تشویش

ماسکو(jano.pk)پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں پر روس کا اہم بیان سامنے آگیا، روسی وزارت خارجہ نے موجودہ صورتحال پر اظہارِتشویش کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ نے پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ 10 اور 11 اکتوبر کو سنگین جھڑپیں اور فضائی کارروائیاں ہوئیں، اسلام آباد اور کابل نے سرحدی تصادم پر مختلف مؤقف پیش کیے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں جانی نقصان کی اطلاعات ملیں، صورتحال اب بتدریج استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔پاکستان اور افغانستان تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں، اختلافات کا حل صرف سفارتی اور سیاسی ذرائع سے ممکن ہے۔ماریا زاخارووا نے کہا کہ اسلام آباد اور کابل جلد تعمیری مکالمہ بحال کریں، دونوں دوست ممالک علاقائی سلامتی کےلیے تعاون بڑھائیں۔

اس سے قبل پاک افغان جھڑپوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی ختم کرانے کے لیے اقدامات کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی سے آگاہ ہیں، مشرق وسطیٰ سے واپسی پر اس صورتحال کو حل کرونگا، انھوں نے خود کو "جنگیں حل کرنے میں ماہر” قرار دیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button