عیدالفطر قریب آتے ہی شہر کی مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

میرپورخاص(رپورٹ:شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)عیدالفطر قریب آتے ہی شہر کی مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے اور بازاروں میں چہل پہل دیکھنے میں آ رہی ہے، شہر کے مختلف تجارتی مراکز، کپڑوں، جوتوں، چوڑیوں اور دیگر عید کی خریداری سے متعلق دکانوں پر شہریوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف نظر آ رہی ہے تفصیلات کے مطابق عید کی تیاریوں کے سلسلے میں شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بازاروں کا رخ کر رہے ہیں جس کے باعث مارکیٹوں میں رش بڑھ گیا ہے خاص طور پر شام کے اوقات میں بازاروں میں کافی رش دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ دکانداروں نے بھی عید کی مناسبت سے نئی ورائٹی متعارف کروا دی ہے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود عید کی خوشیوں کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری خریداری کی جا رہی ہے تاہم قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا بھی ہے دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید کے قریب آتے ہی کاروبار میں تیزی آ گئی ہے اور امید ہے کہ آئندہ دنوں میں خریداروں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی انتظامیہ کی جانب سے بھی مارکیٹوں میں سیکیورٹی اور ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو خریداری میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید خبریں

Back to top button