وزیرآباد: بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کا رورل ہسپتال سوہدرہ کا دورہ، مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیرآباد کے نواحی علاقے سوہدرہ میں بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عمر رٹھوڑ کے ہمراہ رورل  ہسپتال سوہدرہ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور  کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات بھی کی اور ان سے ادویات کی دستیابی اور علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیابریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے ہسپتال کی بیرونی دیواروں کی حالت کا بھی معائنہ کیا اور دیواروں کی مرمت اور مینٹیننس کے حوالے سے متعلقہ ٹھیکیدار کو  ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال کی بیرونی دیواروں کی فوری مرمت اور تزئین و آرائش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں دیواریں خستہ حال ہیں وہاں نئی مضبوط تعمیر کی جائے تاکہ ہسپتال کی عمارت محفوظ اور بہتر حالت میں نظر آئے۔انہوں نے ہسپتال کے لان کا بھی دورہ کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے سبزہ زار اور لان کی حالت کو بہتر بنایا جائے تاکہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکےانہوں نے ڈاکٹروں کی رہائشی کالونی کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی مرمت اور بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ڈاکٹرز کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button