جو اسلحہ لہرائے گا سیدھا جیل جائے گا،آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل کی وارننگ

ننکانہ صاحب(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)آر پی او ریجن شیخوپورہ اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ جو اسلحہ لہرائے گا سیدھا جیل جائے گا،جرائم سے پاک معاشرہ پنجاب پولیس کا عزم ہے۔

شیخوپورہ پولیس نے ناجائز اسلحہ کیخلاف مہم تیز کردی

آر پی او ریجن شیخوپورہ اطہر اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شیخوپورہ ریجن پولیس ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ صرف مارچ 2026میں ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 400پستول ،15سو رائفل،22کلاشنکوف،15بارہ بور بندوقیں اور سیکڑوں گولیاں اور کارتوس ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے تحت ضبط کیے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button