آر پی او سرگودھا شہزاد آصف خان نے ٹریفک پولیس افسروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے

سرگودھا(نامہ نگار)آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹریفک پولیس سرگودہا کے ٹریفک وارڈن محمد فیصل اور ٹریفک اسسٹنٹ محمد اویس کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ پولیس افسران کو ٹریفک قوانین کی موثر عملداری کرنے پر انعام دیا گیا۔ آر پی او نے ٹریفک پولیس کے افسران کو اسی محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔



