آر پی او محمدشہزاد آصف خان کی زیرِ صدارت اجلاس،پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

سرگودھا(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ریجنل پولیس آفیسرمحمدشہزاد آصف خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ریجن میں قائم پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز نے شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع کے پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی، فرام کردہ سہولیات، درپیش چیلنجز اور ان کو دور کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پربریفنگ دی۔آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے پولیس خدمت مراکز پر فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید تیز، شفاف اور آسان بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔

مزید خبریں

Back to top button