ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیں،آر پی او سرگودھا کی تمام افسروں کو ہدایت

سرگودھا ریجنل پولیس آفیسر کی زیر صدارت اجلاس ریجن میں ٹریفک قوانین پر سخت عملدرآمد کا فیصلہ

سرگودھا(جانو ڈاٹ پی کے)ریجنل پولیس آفیسرمحمدشہزاد آصف خان کی زیرِ صدارت ریجنل پولیس آفس میں ٹریفک مینجمنٹ اور نئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس۔

اجلاس میں ریجن کے تمام ضلعی پولیس افسران ،ایس ایس پی ندیم عباس، ایس پی آر آئی بی، ایس پی سیف سٹی، ایس پی پٹرولنگ، اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے ریجن میں ٹریفک کے مسائل کو فوری اور مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ نئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور جرمانوں میں اضافہ کے متعلق عوامی آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے۔ پولیس افسران، ٹریفک پولیس، اور پنجاب ہائی وے پٹرول کے اشتراک سے عوام کو ٹریفک قوانین پر پابندی سے متعلق آگاہی منعقد کیے جائیں۔ شہری علاقوں میں ٹریفک جام کے مستقل حل کے لیے ایک جامع اورعملی پلان مرتب کیا جائے۔ ڈی پی اوز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہتر روڈ انجینئرنگ کے حوالے سے اقدامات کریں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے رش والی جگہوں اور بازاروں میں اضافی ٹریفک سٹاف تعینات کیا جائے۔ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پابندی نہ کرنے اور ون ویلینگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سیف سٹی کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ کیمروں اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم کو مزید مؤثر بناتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے دیگر محکموں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی جائے۔ روڈ سیفٹی اقدامات کو تیز کیا جائے تاکہ ٹریفک حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔آر پی او نے افسران پر زور دیا کہ وہ ان احکامات کی فوری اور مؤثر تعمیل یقینی بنا کر عوام کو محفوظ اور آسان سفر کی سہولت فراہم کریں۔

مزید خبریں

Back to top button