روزہ وہ عبادت ہے جوانسان کے اندردوسرے انسان کی ہمدردی کاجذبہ اجاگر کرتا ہے، ندیم ناصر

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)  معروف سماجی شخصیت ملک ندیم ناصر نے کہا ہے کہ روزہ وہ عبادت ہے جوانسان کے اندردوسرے انسان کی ہمدردی کاجذبہ اجاگر کرتا ہے،رمضان المبارک کے مہینے میں تھوڑاخرچ کرکے زیادہ دنیاوی اخروی منافع حاصل ہوتا ہے،دنیاوی منافع کی جوبرکتیں حاصل ہوتی ہیں وہ پورا سال قائم رہتی ہیں،روزہ کی عبادت کاانعام رب کریم اپنے فضل وکرم سے عطاء کرتا ہے جس کااندازہ ہوہی نہیں سکتا، رمضان المبارک برکتوں رحمتوں کا مہینہ ے اس ماہ مبارک میں مسلمان جانی مالی عبادات کے ذریعے اپنے رب کریم کو راضی کرکے دنیاوی واخروی زندگی کی کامیابیوں کو پالیتے ہیں اس ماہ مبارک میں کی گئی ہر نیکی کا اجر وثواب رب کریم اپنے فضل وکرم سے بڑھا کر عطاء کرتا ہے

مزید خبریں

Back to top button