بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 12 ارب ڈالر پاکستان بھیج دئیے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کی خطیر رقوم پاکستان بھجوائیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے 9 لاکھ سے زائد روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے 12 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے۔

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اقدام پر بھرپور اعتماد کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button