وزیرآباد: پیپلز پارٹی وویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی وویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو کی گورنر پنجاب سر دار سلیم حیدر سے ملاقات کی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالاہے، بلاول بھٹو زرداری شہداء کے وارث اور غریب عوام کے حقیقی ترجمان ہیں،پیپلز پارٹی متوسط طبقہ اور غریب مزدوروں کے دلوں میں بستی ہے، آصف علی زرداری جیسی زیرک شخصیت پیپلز پارٹی اور سیاست کا فخر ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا دیا 71 سے لے آکر آج تک تاریخ گواہ ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ بحرانوں سے نبرد آزما رہی اور ملک کو مشکلات سے باہر لے کر آئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے بھرپور جواب دیکر ہندوستان کو عبرت ناک شکست دی،پاکستان آرمی نے دنیا کو بتایا کہ ہم پروفیشنل ہیں پاک آرمی کا پروفیشنل ازم جنگ کی جیت کا سبب بنا، ہم نے اتحاد و اتفاق اور اسی جذبہ سے ملک کے قرضے بھی اتارنے ہیں اور ملک کو ترقی یافتہ بھی بنانا ہے،قوم کے اتحاد و اتفاق اور افواج کے ساتھ یکجہتی نے ثابت کیا ہم افواج پاکستان سے بھر پور محبت کرتے ہیں،ملکی سالمیت و سلامتی کے لیے سب متفق ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button