روہڑی،جمعیت علمائے اسلام کی احتجاجی ریلی

روہڑی(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کی جانب سے امن بحال کرو تحریک کے تحت احتجاجی ریلی
سکھر اورگردنواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف مدرسہ جامعہ الشرعیہ روھڑی سے ضلعی امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ عبد الحمید مھر تحصیل روہڑی کے قائم مقام امیر مولانا امیر خان متقی قاری عبد الغفار سومرو مفتی عبد الواحد چاچڑ کی قیادت میں امن بحال کرو احتجاجی ریلی نکالی شرکاء نے ہاتھوں میں جے یو آئی کے جھنڈے پلے کارڈز بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امن امان کی بحالی چوری ڈکیتیوں میں لوٹا جانا والا سامان واپس کروانے کے مطالبے درج تھے احتجاجی ریلی سے مولانا محمد صالح اندھڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھماری تحریک کا بنیادی مقصد لاقانونیت کا خاتمہ امن امان کا قیام اور جرائم کا خاتمہ اور لوٹا گیا مسروقہ سامان واپس کروانا ہے سکھر پولیس کے افسران کہہ رہے کہ سکھر میں امن ہے اغوا کا ریشو زیرو ھے بتایا جائے کہ پریا کماری اغوا کو بھول گئے ھیں یا اغوا ھی نھیں مان رھے انہوں نے کہا کہاگر ڈی سی اور ایس ایس پی آفس کے سامنے بھی شھریوں کو لوٹا جائے تو پھر سکھر میں کس مقام کو آپ محفوظ قرار دیے سکتے ہیں پولیس افسران امن امان بحال کروانے کی بجائے سیاسی بنگلوں پر حاضریاں دے رہے ہیں
سکھر میں پولیس کے جوانوں کو شھید پولیس اہلکاروں سے قومی شاہراھ پر سرکاری اسلحہ چھینا گیا پھر بھی آپ امن کا دعویٰ کررہے ہیں جو مضحکہ خیز اور لحمہ فکریہ ہے۔مولانا محمد صالح اندھڑ نے دعویٰ کیاکہ میرےپاس گزشتہ چندماہ کے دوران ہونے والے کئی جرائم کی لمبی فہرست موجود ہے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پولیس موٹرسائیکل سولر پلیٹ کی چوری کو جرم ماننے سے بھی انکاری ہے۔



