چین نے سکیورٹی کیلئے روبوٹس کو باقاعدہ ڈیوٹی پر تعینات کردیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے سیکیورٹی اور نگرانی کے شعبے میں ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے روبوٹس کو باقاعدہ گشت اور ڈیوٹی پر تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔ حالیہ مناظر میں Unitree کمپنی کے جدید ہیومنائیڈ روبوٹس اور چار ٹانگوں والے روبوٹ ڈاگز کو ایک ٹیم کی صورت میں مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ کرتے دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ روبوٹ خودکار نظام کے تحت گشت انجام دیتے ہیں، جس سے سیکیورٹی فورسز کے پیٹرولنگ اوقات میں اضافہ ممکن ہو جاتا ہے، بغیر اس کے کہ انسانی اہلکاروں کی تعداد بڑھانی پڑے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ماڈل سے نہ صرف وسائل کی بچت ہو رہی ہے بلکہ انسانی فورس کو زیادہ حساس اور اہم ذمہ داریوں پر توجہ دینے کا موقع بھی مل رہا ہے۔

چینی حکام کے مطابق روبوٹس معمول کی نگرانی، گشت اور ابتدائی سیکیورٹی فرائض انجام دیتے ہیں، جبکہ پولیس افسران فیصلہ سازی، حالات کو پرسکون بنانے (de-escalation) اور انسانی فیصلے کے متقاضی معاملات پر فوکس کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی کے شعبے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹکس کے بڑھتے ہوئے کردار کی واضح مثال ہے، جو مستقبل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کام کرنے کے طریقے کو یکسر بدل سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button