تھرپارکر: سمیجا برادری کے3 افراد نے نوجوان پر حملہ کر کے موبائل اور 50 ہزار روپے چھین لیے

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی) مٹھی سے اسلامکوٹ جانے والے روڈ پر، گاؤں رائلو رند کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار سمیجا برادری کے تین افراد امان اللہ ولد الہڈنو، نعیم ولد یوسف اور غفار ولد خان محمد نے ایک نوجوان انور ولد قاسم دل گاؤں مٹڑائو دل کے رہائشی ہیں پر حملا کردیا۔
فریاد کنندہ انور ولد قاسم نے بتایا کہ مذکورہ افراد نے اس سے جھگڑا کیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی اس کا موبائل فون اور نقدی رقم 50 ہزار چھین کر فرار ہو گئے۔
فریاد کنندہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور گاؤں کے بااثر افراد ہیں جنہوں نے اس پر تشدد کیا اور اس کی جیب سے پیسے اور موبائل فون چھین کر بھاگ گئے۔متاثرہ شخص نے پولیس اسٹیشن مٹھی میں رپورٹ درج کروائی ہے، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔



