سرگودھا میں اسلحہ کے زور پر ڈکیتی، ملزمان دکان سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)تھانہ اربن ایریا کی حدود میں واقع رحمان پورہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات، طاہر مرچوں والے کی دکان پر اسلحہ سے لیس دو ملزمان نے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے لوٹ لیے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد اچانک دکان میں داخل ہوئے، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دکاندار اور عملے کو یرغمال بنا کر کیش رقم لوٹ لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کر لیے گئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم برآمد کر لی جائے گی۔علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے گشت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button