لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہدادکوٹ کے تھانہ اے سیکشن کی حدود قبو روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار دو ڈکیت سیپکو ملازم سے 20 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، سیپکو ملازمین کے مطابق ملازم علی بخش دایو مقامی رائس مل کے بیوپاری سے بل کی رقم لیکر جا رہا تھا کہ راستے میں لوٹ لیا گیا، واقعے کے خلاف ملازمین اور شہریوں نے تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈکیتوں کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم فوری واپس کرائی جائے. ادھر اے سیکشن پولیس نے فرار ڈکیتوں کی تلاش شروع کردی ہے.