کراچی: سابقہ ملازمہ کی گھر میں ڈکیتی، مالکن زخمی،ملزم ماں بیٹی گرفتار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ملیر الفلاح کے علاقے میں سابقہ گھریلو ملازمہ نے اپنی سابقہ مالکن کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی، جس دوران مالکن کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔ پولیس نے چوبیس گھنٹے کے اندر ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

واقعے میں گھر سے چوری شدہ رقم اور زیورات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ماں اور بیٹی شامل ہیں، جو موٹر سائیکل سوار تیسرے شخص کے ساتھ فرار ہو رہے تھے۔ پولیس نے واردات میں ملوث تیسرے شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں اور تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button