دیپال پور: حجرہ شاہ مقیم میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)حجرہ شاہ مقیم کے قریب ڈھولا ڈھبی روڈ پر دو ڈاکوشہری ابرار سے موٹر سائیکل اور نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے ون فائیو پر کال چلنے کے بعد تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس پہنچ گئی کراس فائرنگ میں ندیم نامی مسلح ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس کو پولیس نے گرفتار کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپال پور منتقل کر دیا مبینہ ڈاکو

ندیم سات سنگین مقدمات میں ملوث پایا گیا گرفتار ڈاکو سے چھینی گئی نقدی اور اسلحہ برآمد جبکہ فرار ڈاکو کی تلاش کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے

مزید خبریں

Back to top button