تھانہ راوی پولیس کی کارروائی، دو ڈکیت گرفتار

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے خصوصی ٹاسک پر پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان میں علی اور فیضان شامل ہیں پولیس نے ملزمان سے 15 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ، 2 بھینس، 2 موبائل فون اور 2 پسٹل برآمد کر لئے ہیں بتایاگیا ہے کہ ملزمان نے ڈکیتی و چوری کی 15 وارداتوں کا انکشاف بھی کیا پولیس مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے ملزمان کے خلاف اسلحہ برآمدگی کے الگ مقدمات بھی درج کر لئے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button