وزیرآباد:موٹرسائیکل سوار ڈاکو شوارما شاپ کے مالک کو لوٹ کر فرار

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)اندرون جی ٹی روڈ پر دو رکنی موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے دوکاندار کو لوٹ لیا،ملزمان واردات کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔وزیرآباد کے علاقہ پرانی سبزی منڈی کے رہائشی سید عمر فاروق شاہ جو کہ گجرات میں نجی شوارما شاپ کا مالک ہے رات کو واپس گھر وزیرآباد آتے ہوے چناب ٹول پلازہ سے جنوبی جانب چناب قینچی کے قریب تعاقب کرتے دو 125 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے شہری عمر فاروق کو روک کر نقدی 22 ہزار روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر وزیرآباد نے شہری کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔



